۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آيت الله شيخ عيسى قاسم

حوزہ/ آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے کہا کہ انسانی تخلیق میں فطرت، خدا کا ایک عظیم ہدیہ ہے جو لوگوں کے مختلف گروہوں کو غاصب اسرائیلی جرائم کے خلاف ابھارتا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی شیعہ اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے غاصب اسرائیل کی جانب سے جاری جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔

آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے کہا کہ غاصب اسرائیل کے جرائم کے خلاف جاری مختلف اقوام کا ردعمل، ایک فطری عمل ہے، یہ عمل جب تک دین زندہ ہے جاری رہے گا۔
انہوں نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ انسانی تخلیق میں فطرت، خدا کا ایک عظیم ہدیہ ہے، جو آج دنیا کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے انسانوں کو احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کے ذریعے غاصب اسرائیل کے جرائم کے خلاف ابھار رہا ہے، تاکہ درندہ صفت غاصب صہیونی اور یہودی حکومت کی جانب سے جاری ظلم و بربریت کے خلاف آواز حق بلند کی جا سکے۔

آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے غاصب صہیونی حکومت کے مظالم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کے نزدیک قیدی بنانے میں مریض اور صحت مند، خواتین و حضرات، بچے، بزرگ اور نظامی اور عام شہریوں میں کوئی فرق نہیں ہے اور ان قیدیوں کے ساتھ وہ سلوک کرتی ہے، جسے کوئی بھی پسند نہیں کرتا، لیکن غاصب صہیونی حکومت نے قیدیوں کے ساتھ ایسے ایسے ناروا سلوک روا رکھے ہوئے ہے تاکہ قیدیوں کو شکست اور ان کا حوصلہ پست کیا جا سکے۔

بحرین کی شیعہ اسلامی تحریک کے رہنما نے کہا کہ فطرت دین کے ساتھ وجود میں آئی ہے اور جب تک دین زندہ ہے فطرت بھی زندہ رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ طاغوتی حکومت اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے دین اور فطرت کو ختم کرنے کے درپے ہے، لیکن جب تک خدا ہے وہ اپنے طاغوتی اور استکباری اہداف میں کامیاب نہیں ہو گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .